بنوں میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا پولیس نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے ذریعے تلگئی ممند خیل کی پہاڑی سے بارودی مواد سے بھرا ایک تھیلہ برآمد ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) عمران شاہد کے مطابق مجموعی طور 50 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تھیلے کے اندر 50 کلو گرام بارود رکھا گیا تھا، بروقت اطلاع ملنے پر تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے ممکنہ دہشت گردی کے واردات کیلئے بارودی مواد کو تلگئی ممند خیل کی پہاڑی میں چھپایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں