کراچی: نائب صدر جماعتِ اسلامی یوتھ سندھ کی کار پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نائب صدر امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

رہنما جماعت اسلامی امتیاز پالاری کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کا گھیراؤ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ سے شیعہ مسجد خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سلمان حیدر ہلاک ہو گئے۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے  امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ اور سلمان حیدر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سلمان حیدر اور امتیاز پالاری کے ڈرائیور کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ سے حملہ آوروں کی گرفتاری اور انہیں سزا دلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد پریس کلب پر مظاہرے کا اعلان بھی کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سلمان حیدر کا قتل بے امنی پھیلانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنےکی سازش ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ سلمان حیدر کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے ساتھ ہی امتیاز پالاری پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ پولیس شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں امتیاز پالاری  پر قاتلانہ حملے کے خلاف دوپہر 3 بجے حیدر آباد پریس کلب پر مظاہرہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں