راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عظیم پاکستانی خواتین ملک کی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین چاہے یونیفارم میں ہوں یا گھر پر ان کا کردار بہت اہم ہے، خصوصی طور پر شہداؤں کے گھروں میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جب کہ عظیم پاکستانی خواتین ملک کی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
“Contributions of women on duty in uniform, at household and especially the ones of martyrs’ families are greatly valued. The great Pakistani women have a role and responsibility towards progress of Pakistan”, COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 8, 2019