پولینڈ: جاسوسی کا الزام، 45 روسی سفارت کار ملک بدر

وارسا (ڈیلی اردو) پولینڈ میں روس کے سفیر سیرگئی آندریئف نے آج پیر کے روز بتایا کہ وارسا حکومت کی طرف سے ملک بدر کیے گئے 45 روسی سفارت کار اب پولینڈ سے رخصت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے ایک خبر رساں ادارے کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ پولینڈ نے گزشتہ ہفتے روسی انٹیلیجنس کے لیے کام کرنے کے الزام میں جن 45 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا، وہ اب پولینڈ میں نہیں ہیں۔

ماسکو نے اپنے سفارت کاروں کے خلاف وارسا حکومت کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں