لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختوںخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن اور فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو کی حدود شیری خیل کے قریب وانڈہ فقیران میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1508713221330550786?t=MgqrUgwpMIN3dRflLTX6kw&s=19

فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد سید زمان زخمی ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت آفتاب، فضل الرحمان عرف ارمانی، علیم اللّٰہ اور یاسین عرف لڑم کے نام سے ہوئی اور ان دہشت گردوں کا تعلق جانی خیل وزیر بنوں اور لکی مروت سے ہے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے چار عدد ایس ایم جیز، ایک عدد آر پی جی سیون، اور آئی ای ڈی برآمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایف سی اہکار کے قتل اور دیگر دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں