لیبیا کے صحرائی شہر میں تارکین وطن کی مبینہ اجتماعی قبریں

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے تفتیشی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ ان رپورٹوں کی تصدیق کرنے کی کوشش میں ہیں کہ لیبیا میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کے بڑے مراکز میں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کی اجتماعی قبریں موجود ہیں۔

عالمی ادارے کے ماہرین کے مطابق ایسی رپورٹیں ملی ہیں کہ ان تارکین وطن کو ریپ کرنے کے علاوہ ان پر تشدد کیا گیا اور کئی واقعات میں انہیں قتل بھی کر دیا گیا۔

ان ماہرین کو خاص طور پر لیبیا کے صحرائی شہر بنی ولید میں ایسی مبینہ قبروں کے بارے میں وہاں مقیم تارکین وطن اور مہاجرین نے بتایا۔

یہ بات غیر واضح ہے کہ ایسی مبینہ اجتماعی قبروں میں کتنے تارکین وطن کی لاشیں دفن کی گئی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں