جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، کیپٹن سمیت دو اہلکار ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ کیپٹن سمیت دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1508889429573726209?t=4KGN2sNvPJDqIiSAiKYy9w&s=19

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 29 مارچ کو جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا اور 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض بھی ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جان سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے ضلع بنوں کی تحصل لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں