پشاور: دہشتگردی کی شکست کیلئے قومی سوچ اور متفقہ ردعمل کی ضرورت ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

پشاور (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکور ہیڈ کوارٹرز پشاورکا دورہ کیا اور نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پر سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پر سکیورٹی فورسز کےکردار کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی شکست کے لیے قومی سوچ اور متفقہ رد عمل کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کیپٹن سعد بن عامر کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں