روس کا یوکرینی فوج کے درجنوں ٹھکانے تباہ کر دینے کا دعویٰ

ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے یوکرینی فوج کے درجنوں ٹھکانے تباہ کر دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین میں کیے گئے روسی میزائل حملوں میں 67 سے زائد فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے صنعتی شہر کریمَینچُک کے قریب پٹرول اور ڈیزل کا ایک بڑا ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ روسی وزارت دفاع نے پولتاوا شہر کے نواح میں اور دریائے ڈنیپرو کے قریب یوکرین کے دو ملٹری ایئر فیلڈز کو بھی ناکارہ بنا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں کے لیے میزائل جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں سے فائر کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں