کانگو میں عسکریت پسندوں کا گاؤں پر حملہ، 21 افراد ہلاک

برازاویلے (ڈیلی اردو) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والے ايک مقامی گروپ اور ایک چشم دید گواہ کا کہنا ہے کہ مشرقی ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے ایک گاؤں پر رات گئے حملے میں مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں نے کم از کم 21 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ ان جنگجوؤں کا تعلق مبینہ طور پر اتحادی ڈیموکریٹک فورسز یا اے ڈی ایف سے تھا۔

اے ڈی ایف یوگنڈا کا ایک ملیشیا گروپ ہے جو 1990 کی دہائی سے مشرقی کانگو میں سرگرم ہے۔

یوگنڈا نے اے ڈی ایف کے خلاف مشترکہ آپریشن کے مقصد سے گزشتہ دسمبر 1,000 سے زیادہ فوجی کانگو بھیجے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں