پشاور میں بڈھ بیر پولیس اسٹیشن پر دستی بم کا حملہ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بڈھ بیر تھانے پر دستی بم حملے ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قائم تھانے کی حدود میں زیر تعمیر عمارت پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد تفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ اضافی نفری کو طلب کر کے ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں