فلپائن: باغیوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، 5 زخمی

منیلا (ڈیلی اردو/شِنہوا) فلپائن کے وسطی صوبے شمالی سامار میں صبح سویرے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے باغیوں کے سرکاری فورسز کی ایک ٹیم پر حملے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 فوجیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیشنل پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ ٹیم ایک گاؤں کی طرف جا رہی تھی جب نیو پیپلز آرمی(این پی اے) کے باغیوں نے ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کی مدد سے ان پر حملہ کیا۔

پیر کے روز ہونیوالا حملہ رواں سال صوبے میں اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔ باغیوں نے گزشتہ ماہ بھی دیسی ساختہ بم سے ایک دھماکہ کیا تھا جس میں ایک فوجی زخمی ہوا تھا۔

این پی اے کے باغی 1969ء سے سرکاری فوجیوں سے برسرپیکار ہیں۔ وہ اپنے حملوں میں زیادہ تر دیہی علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں اور محدود پیمانے پر انکی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں