یوکرین میں صحت کے مراکز پر 100 سے زائد حملے ہوئے، عالمی ادارۂ صحت

نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یوکرین میں جاری روسی جنگ میں صحت کی خدمات کے مراکز پر 100 سے زائد حملوں کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق مطابق ادارے کے سربراہ ٹیڈروس اہیڈہانم گبریئسس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا اب تک، ڈبلیو ایچ او نے صحت کی دیکھ بھال کے مراکز پر حملوں کے 103 واقعات کی تصدیق کی ہے جس میں 73 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں صحت کے کارکنان اور مریض بھی شامل ہیں۔ گبریئسس نے اسے ایک ”تاریک سنگ میل” قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کے تصدیق شدہ حملوں میں سے 89 میں صحت کی سہولیات متاثر ہوئیں جب کہ باقی میں سے بیشتر نے ایمبولینسز سمیت ٹرانسپورٹ سروسز کو متاثر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں