ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے مشرق میں باغیوں نے کئی دیہات پر قبضہ کرلیا

برازاویلے (ڈیلی اردو) افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے مشرق میں ایم ٹوئنٹی تھری نامی مسلح تحریک کے باغیوں نے کئی دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ بات مقامی ذرائع نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتائی۔ اس دوران وِیرُونگا نیشنل پارک کے قریب ان باغیوں اور حکومتی فورسز کے مابین شدید لڑائی بھی ہوئی۔ یہ نیشنل پارک یونیسکو کی طرف سے عالمی ثقافتی میراث قرار دیے گئے مقامات میں سے ایک ہے۔

باغیوں کی اس پیش قدمی سے تقریباﹰ دو ہفتے قبل ملک کے مشرق میں قریب دس سالہ فائر بندی کے بعد ان کی کانگو کی فوج کی ساتھ دوبارہ مسلح جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں