جرمنی میں ایک ترک شہری پر جاسوسی کا مقدمہ

برلن (ڈیلی اردو) جرمن دفتر استغاثہ نے ایک ترک شہری کے خلاف جاسوسی کے الزام کے تحت مقدمے کا آغاز کر دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق یہ ملزم گیولن تحریک اور کردستان ورکرز پارٹی کے حامیوں کی جاسوسی میں ملوث تھا۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ اس شخص کو جرمن شہر ڈوسلڈورف کے ایک ہوٹل سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب ہوٹل کے ایک ملازم نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اسے اس شخص کے پاس اسلحہ موجود ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس کو ملزم کے پاس سے ایک شاٹ گن ملی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ شخص جرمنی میں اپنے لیے مخبر بھی بھرتی کرنے میں مصروف تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں