روس کا یوکرین کے اہم شہر ماریوپول پر قبضے کا دعویٰ

کیف (ڈیلی اردو/وی او اے) یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر روس کے میزائل حملے بدستور جاری ہیں جب کہ ماسکو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے ماریوپول کا شہری علاقہ کلیئر کر دیا ہے جب کہ یوکرین کی فورسز اب بس کا ایک چھوٹے سے حصے میں صرف اسٹیل ورک پلانٹ میں موجود ہیں۔

روس کے ماریوپول کا کنٹرول سنبھالنے کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔ ماریوپول روس کے حملوں کے باعث بدترین انسانی تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

رواں سال 24 فروری کو یوکرین پر روس کے کیے جانے والے حملے کے بعد ماریوپول پہلا شہر ہے جس پر روس نے مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا ہفتے کو کہنا تھا کہ ساحلی شہر میں صورتِ حال انتہائی کشیدہ ہے اور دارالحکومت کیف دفاع کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

زیلنسکی نے آن لائن خطاب میں روس پر الزام لگایا کہ روس شہریوں کو ختم کرنا چاہتا ہے تاہم زیلنسکی نے روس کے اس دعوے پر بات نہیں کی کہ روس کی فوج نے ماریوپول کے شہری علاقے یوکرینی فورسز سے قبضے میں لے لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں