ملائیشیا میں حراستی مرکز سے 528 روہنگیا تارکین وطن فرار، 6 ہلاک

کوالا لمپور (ڈیلی اردو) ملائیشیا کے حراستی مرکز کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں 6 روہنگیا تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوج کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے مہینوں کا بحری سفر طے کرتے ہوئے ملائیشیا پہنچنے والے تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

https://twitter.com/redzuanNewsMPB/status/1516612953205739520?t=jfalJia5oZxzXf9vt7dD7A&s=19

ہزار کے لگ بھگ تارکین وطن کو ملائیشیا کے دور درزا علاقے کے ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا۔ حراستی کیمپ میں سیکیورٹی فورس سے تصادم کے دوران 528 افراد فرار ہوگئے۔

پولیس نے فرار ہونے والے روہنگیا تارکین وطن کا تعاقب کیا جس کے دوران 6 افراد کی لاشیں ہائی وے سے ملیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں