وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کو ذاتی نگرانی کرنے اور احکامات پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں نقل و حرکت کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی سی لاہور نے عمران خان کو مینار پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے 16 اپریل کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف عوامی اجتماعات کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملوں کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں