اسلام آباد (ڈیلی اردو) چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے موجودہ کشیدہ صورت حال کے تناظر میں نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا۔
بعد ازاں، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو موجودہ صورت حال میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔