اسرائیل کے شام میں فضائی حملے، 9 افراد ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی) شامی دارالحکومت دمشق کے قریب گزشتہ شب اسرائیلی فضائی حملوں میں نو افراد مارے گئے ہیں جن میں سے پانچ شامی فوجی ہیں۔

شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیل کی طرف سے سال 2022ء کے دوران شام میں یہ مہلک ترین حملے ہیں۔ مزید یہ کہ ان فضائی حملوں میں ایک اسلحہ ڈپو اور شام میں موجود ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1519081300321312768?t=aphhQRmbx0NjlhtFYrpNuA&s=19

شامی نیوز ایجنسی SANA نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل 14 اپریل کو بھی دمشق کے قریب اسرائیل نے فضائی حملہ کیا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں