یوکرین کے علاقے کییف سے 1150 لاشیں برآمد

کیف (ڈیلی اردو) روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک یوکرین کے علاقے کییف سے 1150 عام شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔

کییف پولیس کے مطابق ان میں سے 50 سے 70 فیصد مرنے والوں کے جسموں پر گولیوں کے نشانات تھے جو چھوٹے ہتھیاروں سے چلائی گئیں۔

پولیس سربراہ کے مطابق زیادہ تر لاشیں بوچا شہر سے ملی ہیں، جہاں سے روسی فوجیں واپس جا چکی ہیں۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوجوں نے اس شہر پر قبضے کے دوران ان شہریوں کو ہلاک کیا۔ روس اس بات کی تردید کرتا ہے کہ اس نے اس جنگ میں سویلین کو ہلاک کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں