بھارت نے چینی اسمارٹ فون کمپنی 725 ملین ڈالر کی رقم ضبط کر لی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت نے چینی اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی کے ایک بھارتی بینک میں موجود 725 ملین ڈالرز کی رقم ضبط کر لی ہے۔

حکام کے مطابق اس چینی اسمارٹ فون کمپنی نے رائیلٹی کی ادائیگی کی آڑ میں غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجی۔

مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ایجنسی نے اس معاملے کی تفتیش کا آغاز فروری میں کیا تھا۔ اس ایجنسی کے مطابق اس طرح کی کثیر رقوم کی ترسیل چین میں موجود اس کمپنی کے پیرنٹ گروپ کے ایما پر کی گئیں۔ تاہم شیاؤمی کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ اس کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کے تمام آپریشنز بھارتی قوانین اور ضوابط کے مطابق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں