عراقی شہر اربیل میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

بغداد (ڈیلی اردو) شمالی عراقی شہر اربیل میں واقع ایک آئل ریفائنری پر میزائل حملے کے بعد وہاں ایک مرکزی ٹینک میں آگ لگ گئی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔ اس سے قبل عراقی کرد علاقے کے انسداد دہشت گردی سے متعلق حکام نے بتایا تھا کہ چھ میزائل اس ریفائنری کے قریب گرے ہیں۔

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ان حملوں ’بزدلانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کو نینوا صوبے میں وہ مقام مل گیا ہے، جہاں سے یہ راکٹ داغے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں