چین، پاکستان کو جدید ترین لانگ رینج گائیڈڈ میزائل فراہم کرے گا

اسلام آباد(ڈیلی اردو) پاکستان نے چین سے طاقتور ترین ائیر ٹو ائیر چینی ساختہ میزائل PL-15 کا معاہدہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوں تو پاکستان نئی جنریشن کے لیے بہت سے میزائل خریدے گا مگر ایک خاص میزائل بہت اہمیت کا حامل ہے جو کہ فضا سے فضا میں مار کرتا ہے، یہ میزائل چینی ساختہ ہے۔ یہ میزائل لانچ ہونے سے پہلے حدف کی معلومات اویکس طیاروں کے علاوہ زمین پر موجود ریڈاروں اور سیٹلائٹ سے بھی لے سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین جلد ہی پاکستان کو یہ میزائل فراہم کرے گا۔ اس میزائل کو چین نے اپنے جدید طیاروں کے لیے بنایا تھا۔ یہ ایک لانگ رینج گائیڈڈ میزائل ہے جو ہوا سے ہوا میں مار کرتا ہے۔

میزائل 150 کلو میٹر تک کسی بھی فضائی ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے. یہ میزائل اپنی طاقتور راکٹ موٹر کی وجہ سے لمبے فاصلے تک ماک 4 کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے.اس میزائل کو فضائی ٹارگٹس کے لیے سنگین خطرہ بھی قرار دے دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ چائنہ نے خود بنایا ہے، فضا سے فضا میں مار کرنے والا جدید ترین میزائل دنیا میں چند ممالک کے پاس ہے۔ یہ میزائل چائینہ کے جدید ترین میزائل ہیں اور انکے تمام جدید طیاروں کے استعمال میں ہے. پاکستان انکو JF-17 طیاروں کے بلاک 3 میں استعمال کا خواہش مند تھا لیکن اب ان میزائلز کو JF-17 کے بلاک ٹو یعنی موجود طیاروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔

یہ میزائل بھارت کے جدید دفاعی صلاحیت کی راہ میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔واضح رہے یہ ایک ایسا میزائل ہے جسے ہدف تک پہنچے سے دشمن کا کوئی بھی حفاظتی نظام نہیں روک سکتا۔اس میزائل کی خریداری کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا مقابلہ کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں