صومالیہ: الشباب کے حملے میں برونڈی کے 10 امن فوجی ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو) برونڈی کی فوج کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں الشباب کے عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں اس کے 10 امن فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

الشباب کے جہادیوں نے منگل کے روز صومالی دارالحکومت موغادیشو کے شمال میں واقع قصبے ال باراف میں افریقی یونین کے امن فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا۔

جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس حملے میں 25 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔ فوج نے بیس حملہ آوروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

افریقی یونین نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صومالیہ میں اسلامی نظام نافذ کرنے کے خواہاں الشباب گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں