لاہور: مسجد نبوی کا واقعہ منصوبہ بندی سے ہوا، طاہر اشرفی

لاہور (ڈیلی اردو) سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے مذہبی امور طاہر محمود اشرفی نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے توہین مذہب پر اقوام متحدہ کو بھیجے گئے خط کو بیرونی مداخلت قرار دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین متحدہ علما بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی نے شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، شیریں مزاری کو خط واپس لینے کا حکم دیں۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی کا واقعہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ عمران خان اور انکی جماعت معاملے کی بھر پور مذمت کرے۔ سعودی اتھارٹی نے کچھ چیزیں شیئر کی ہیں۔ وزارت داخلہ وقت آنے پر عوام کے سامنے لائے گا۔

چیئرمین متحدہ علما بورڈ کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی مفاد نہیں ہے۔ تحریک انصاف یا نون لیگ والوں کی قبر میں نہیں جانا۔ حق سچ اور آئین و قانون کے مطابق چلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں