یوکرین: امریکی سفارت کاروں کی تین ماہ بعد کیف سفارت خانے میں واپسی

کیف (ڈیلی اردو) تقریباً تین ماہ کے بعدامریکی سفارت کار روسی حملوں سے نبردآزما ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اتوار کو سفارت خانے میں واپس آ گئےہیں۔

کیف واپسی پر امریکی چارج ڈی افیئر کرسٹینا کیوین نے سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یوکرین کے ساتھ حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے لکھا: “ابھی ابھی کیف پہنچی ہوں! یومِ یورپ میں فتح کے موقع پر واپس آکر خوشی ہوئی۔ سلوا یوکرینی! ہم #یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں”

امریکی سفارت کاروں کی واپسی کا مقصد یوکرین کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ناکامی کو اجاگر کرناہے۔

سی بی ایس نیوز چینل نے محکمۂ خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سفارت خانہ کیف میں مکمل طور پر دوبارہ کام شروع کرنے اور آئندہ ہفتوں میں وہاں قومی پرچم بلند کرنے کی امید رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں