مالی کا مغربی افریقی ممالک کے اتحاد جی فائیو ساحل کو چھوڑنے کا اعلان

نیامی (ڈیلی اردو) عسکریت پسندوں کے خلاف مغربی افریقی ممالک کے اتحاد جی فائیو ساحل نے اس گروپ سے مالی کے نکل جانے کی مذمت کی ہے۔

جی فائیو ساحل میں موریطانیہ، چاڈ، برکینا فاسو، نایئجر اور مالی شامل تھے۔ مالی نے اس گروپ کی صدارت نہ ملنے پر بطور احتجاج اس گروپ کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اتحاد کی صدارت رکن ممالک کو منتقل ہوتی رہتی ہے۔

مالی اگست 2020 اور مئی 2021 میں فوجی بغاوتوں کے بعد سے مغربی افریقی ممالک کی پابندیوں کی زد میں ہے۔

نائیجر کے صدر کا کہنا ہے کہ مالی کے اخراج کے بعد جی فائیو ساحل گروپ اپنی حیثیت کھو چکا ہے۔ اس گروپ کو سن 2014 میں تشکیل دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں