ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی دفاعی افواج نے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ یمن میں برسر پیکار سعودی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بغیر پائلٹ والا یہ ڈرون طیارہ حوثیوں کی جانب سے سعودی سرزمین کی طرف بھیجا گیا تھا اور اس کا نشانہ عام شہری تھے۔
ڈرون گرائے جانے کے نتیجے میں چند شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترقی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون کے ملبے کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ وہ ایرانی ساخت کا ہے۔