پشاور: باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے گرفتار مبینہ ملزم کو قتل کرکے تھانے کو آگ لگادی۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق تحصیل ناوگئی سے تعلق رکھنے والا عبدالغفور لاپتہ تھا اور اس کے رشتہ داروں نے عبدالرشید نامی شخص پر قتل کا شک ظاہر کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مبینہ ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا اور اس دوران عبدالغفور کی لاش برآمد ہوگئی تو مقتول کے رشتہ داروں اور برادری کے لوگوں نے مل کر تھانے پر دھاوا بول دیا۔
بعدازاں مشتعل افراد نے تھانے کے گیٹ اور شیشے بھی توڑ دیے اور آگ لگا دی اور مبینہ ملزم کو پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہیں اور عمائدین کے ساتھ مل کر کشیدگی کو ختم کررہے ہیں۔