غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی اسلامک جہاد گروپ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک سترہ سالہ فلسطینی عسکریت پسند کو جھڑپوں کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے جنین میں ہفتے کے روز مشتبہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی اور پھر ان پر فائر بم بھی پھینکے تھے۔ اس کارروائی کے جواب میں ان پر فائرنگ کی گئی۔
Ahmed Fayed, who was killed in clashes with the Israeli security forces in Jenin early Saturday. pic.twitter.com/VJIkDEM4CE
— Khaled Abu Toameh (@KhaledAbuToameh) May 21, 2022
فلسطینی وزارت صحت نے فلسطینی لڑکے احمد الفاید کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اس لڑکے کی موت اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے دوران ہوئی تھی یا نہیں۔