بیجنگ (ویب ڈیسک) پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ بے قصور چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، یقین دلاتے ہیں چینی باشندوں پر حملہ کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
Foreign Minister, Mr. Bilawal Bhutto Zardari met with Chinese Foreign Minister/State Councilor, Mr. Wang Yi in Guangzhou. pic.twitter.com/IlmefRMVKz
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 22, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوانگژو میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔
پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 برس مکمل ہونے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب نے کیک بھی کاٹا۔
Such a delight to visit #Guangzhou, meet State Councilor & FM #WangYi, celebrate 71 years of ???????????????? enduring ties and discuss matters of mutual interest. I thank the State Councilor for warm reception & gracious hospitality in #China. pic.twitter.com/NaFY0cpZVq
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 22, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی بہت ضروری ہے، شاندار میزبانی پر چین کا شکر گزار ہوںْ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے۔
During wide-ranging talks with State Councilor Wang Yi, discussed enhanced economic engagement, trade, investments, industrialization and CPEC cooperation. Issues facing students also discussed.
Both sides are committed to elevating multifacted partnership to greater heights. pic.twitter.com/GDju37kz06
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 22, 2022
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں، میرا دورہ دو طرفہ تعلقات کے 71ویں سالگرہ کے موقع پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی دوستی اور اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ہر مشکل وقت میں چین کے بھر پور تعاون اور مدد پر شکر گزار ہیں۔
بلاول نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے، انہوں نے چینی وزیر خارجہ کیساتھ دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری پر مفید تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہشمند ہے، افغان مسئلے کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کو درپیش مسائل سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر روز دیتا ہے۔
اس موقع پر چینی ہم منصب نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیر خارجہ کی حیثیت سے بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا مختلف علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رہا ہے۔