لاہور (ڈیلی اردو) غلطی سے بارڈرکراس کرنیوالے تین پاکستانی نوجوان انڈیا سے رہا ہو کر واپس وطن پہنچ گئے۔
سفارتی حکام کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوششوں سے بھارتی جیل میں قید تین پاکستانی نوجوان وطن واپس پہنچ گئے ہیں، تینوں نوجوان غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے اور انہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا، تاہم پاکستانی کمیشن کی کوششوں سے تینوں نوجوانوں کو رہائی مل گئی ہے۔
In close coordination with @ForeignOfficePk as well as the Indian side, 3 Pakistan nationals who were under imprisonment in India, were repatriated today via Attari-Wagah border. pic.twitter.com/zOGAHWAsEg
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) May 23, 2022
سفارتی حکام کے مطابق بھارت سے رہا ہو کر آنے والوں میں محمد سیف، محمد لطیف اور محمد عدنان شامل ہیں۔
بھارتی حکام نے تینوں نوجوانوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرزکے حوالے کیا، تینوں کچھ عرصہ قبل غلطی سے سرحد عبور کر گئے تھے۔