پشاور: ایس ایچ او شکیل خان کے قتل میں ملوث گروپ کو ٹریس کرلیا، پولیس

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا پولیس نے ایس ایچ او شکیل خان اور آئی بی اہلکاروں کے قتل میں ملوث گروپ کو ٹر یس کرلیا ، دونوں گاڑیوں پر فائرنگ میں ایک ہی پستول اور کلاشنکوف استعمال ہوا۔

پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او شاہ پور شکیل احمد خان کو اس لے ٹارگٹ کیا کہ انہوں گروہ کے ماسٹر مائنڈ بلال کی گرفتاری کیلے احکامات دیے تھے، آئی بی اہلکار بھی اسی گروپ کو ٹریس کرنے کیلئے آپریشن کر رہے تھے کہ راستے ہی میں سرکی یکہ توت میں ان فائرنگ کی گی جس ایک افسر ہلاک دو زخمی ہوے، سی سی ٹی وی سے پولیس کو کافی مدد ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش میں نمایاں کامیابی ملی ہے ایک دو روز میں حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہو جائے گا۔ ماسٹر مائنڈ بلال اسلام آباد کے آپس پاس ہے جو بار بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کر رہا ہے، بلال اسلام آباد پولیس کو 40 اور کے پی پولیس کو 12 سے زائد دہشتگردی اور سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے، ہول میچ ہونے کے بعد ان کے حیفہ ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران ان کے پانچ ساتھی گرفتار کر لیے گئے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہیں اور اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں