اواگادوگو (ڈیلی اردو) مشرقی برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے تقریباً 50 افراد کو ہلاک کر دیا۔
علاقے کے گورنر کرنل ہوبرٹ یامیوگو نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو ماجواری کے ایک دیہی کمیون میں پیش آیا۔
#BREAKING Rebels kill 50 civilians in Burkina Faso: regional governor pic.twitter.com/WfZgAONvSU
— AFP News Agency (@AFP) May 26, 2022
متاثرین پاما نامی ایک قریبی کمیون کے ایک قصبے کا سفر کر رہے تھے، جو بینن اور ٹوگو کی سرحدوں کے قریب ہے۔ اس حملے سے قبل بھی رواں ماہ ماجواری میں دو حملے ہو چُکے ہیں۔
ان حملوں کے نتیجے میں 17 شہری اور 11 فوجی مارے گئے تھے۔ برکینا فاسو القاعدہ اور نام نہاد ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے منسلک اسلامی عسکریت پسندوں کے تشدد کے نشانے پر ہے۔
اس خطے میں پچھلی دہائی میں تشدد میں وسعت اور شدت آئی ہے جس میں ہر سال ہزاروں شہری مارے جاتے ہیں۔