شمالی وزیرستان میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق

اسلام آباد (ڈیلی اردو) یشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، اسلام آباد کی جانب سے رواں ماہ شمالی وزیرستان میں دو پولیو وائرس کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق نیشنل پولیو لیبارٹری کو دو نمونے موصول ہوئے تھے، جن کے تجزیئے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے ہے۔ متاثرہ بچی پر 10 مئی، جب کہ لڑکے پر 11 مئی 2022 کو فالج کا اثر ہوا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا پولیو کا کیس ہے جو جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد چھے ہوگئی ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچوں کے والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

رواں سال عالمی سطح پر پولیو کے کیسز کی تعداد مقامی ممالک میں سات ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں