سندھ ہائیکورٹ: سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی سے نیب انکوائری کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

کراچی (ڈیلی اردو) حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری پر سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وکیل صفائی نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شئیرز کے معاملے کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں جبکہ نیب وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مہنگے داموں شیئرز بیچ کر سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

نیب کے مطابق علی جہانگیر صدیقی نے ازگارڈ نائن نامی کمپنی کے ذریعے شئیرز کا سودا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں