جمہوریہ کانگو نے ایم 23 باغیوں کو دہشت گرد قرار دیدیا

کنشاسا (ڈیلی اردو/شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی حکومت نے تحریک 23 مارچ (ایم 23) کو ایک دہشتگرد گروہ قرار دینے کا فیصلہ ہے۔

عوامی جمہوریہ کانگو حکومت کے ترجمان پیٹرک مویایا نے ملک کے صدر فلیکس تشیشکیدی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم 23 کو اب ایک دہشتگرد گروہ سمجھا جائیگا اور اس کے ساتھ ہم وہی سلوک کرینگے جیسا ہم دہشتگردوں کے ساتھ کرتے ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کے شمال مشرقی صوبہ شمالی کیوو میں عوامی جمہوریہ کانگو کی فوج اور ایم 23 باغیوں کے مابین لڑائی شروع ہو گئی ہے جس کے باعث ہزاروں عام شہری نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ایم 23 نیشنل کانگریس فار دی ڈیفنس آف دی پیپلز (سی این ڈی پی) کے سابق باغیوں کا ایک گروہ ہے۔ یہ نام سی این ڈی پی اور ڈی آر سی حکومت کے مابین 23 مارچ 2009ء کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں