نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو ہتھوڑے اور لاٹھیاں مار کر توڑ دیا۔
بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے علاقے سنتا میں ایک چوک پر بنے جواہر لعل نہرو کے مجسمے پر ایک درجن کے قریب ہندو انتہا پسند ہلہ بول رہے ہیں۔
A mob of extremists desecrated a statue of India's first PM Jawaharlal Nehru in Satna, MP.
Congress leader Kamal Nath has shared the video on his Facebook.https://t.co/xmD9uqln29 pic.twitter.com/0rnoAtcTcq
— Alishan Jafri (@alishan_jafri) May 25, 2022
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو چھڑیوں، پتھروں سے نشانہ نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ ایک شخص کو ہتھوڑے کی مدد سے بھی نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Pt. Jawaharlal Nehru statue was vandalised in Satna. The incident took place at Dhavari square, just about 50 meters away from the collectorate, yesterday evening. The miscreants were carrying saffron flags and shouting slogans against the Shivraj Singh Chouhan government pic.twitter.com/pPvM689wzJ
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) May 25, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ نعرے بھی لگا رہے ہیں۔
جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آئی اور 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔