واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست اوکلاہاما میں تلسہ کے قریب اتوار کی صبح باہر ہونے والے تہوار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور7 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تلسہ سے تقریبا 10 میل دور تفت میں اولڈ سٹی اسکوائر میں پیش آیا جہاں 15 سو افراد سالانہ یاد گاری دن کی تقریب میں شریک تھے۔
اوکلاہاما اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق زخمیوں میں دو کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں، اور اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
BREAKING: I’ve confirmed OSBI is investigating a shooting with possible multiple victims that happened early this morning at a public Memorial Day gathering in the town of Taft in Muskogee County.
I am in Taft right now and will be live on @FOX23 this morning with the latest. pic.twitter.com/dhYfVytkFo
— Spencer Humphrey (@SHumphreyTV) May 29, 2022
گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 640 بچوں اور نوجوانوں سمیت امریکہ بھر میں آتشیں اسلحہ سے متعلقہ واقعات میں 17 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔