اسلام آباد: دنیا طالبان کو بتائے کہ وہ غلط سمت میں جا رہے ہیں، جرمن وزیر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان حکام کو پیغام دیا جائے کہ وہ ایک غلط سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’افغانستان کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر ہمارا اثر و رسوخ بہت محدود ہے۔ یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ اپنے معاشی مفاد میں بہتر عملی اقدامات کا انتخاب کریں، اور وہ اس وقت ایسا نہیں کر رہے ہیں۔‘‘

جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا اسلام آباد اور برلن حکومت نے افغان مہاجرین کو پاکستان کے راستے جرمنی پہنچانے کے لیے اپنے نظام کی تشکیل نو کی ہے تاکہ اسے تیز بنایا جاسکے۔

حالیہ مہینوں میں چودہ ہزار سے زائد ایسے افغان مہاجرین جنہیں ملک میں شدید خطرہ ہے، جرمنی جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں