8

بلاول بھٹو کی سابق وزیر اعظم نوازشریف سے آج جیل میں ملاقات ہو گی

لاہور (ڈیلی اردو)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں قمرزمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر، جمیل سومرو اور حسن مرتضی کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو دوپہر 2 بجے وفد کے ہمراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے مطابق بلاول بھٹو صرف میاں نواز شریف کی عیادت کے لیے ملاقات کرنے جارہے ہیں ان کی اس ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں