افغانستان میں مداخلت بند کی جائے، طالبان سپریم لیڈر اخوندزادہ

کابل (ڈیلی اردو) طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کو یہ بتانا بند کر دے کہ افغانستان کو کیسے چلانا ہے؟

انہوں نے شرعی قوانین پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب اسلامی ریاست کا یہ واحد نمونہ ہے۔ انہوں نے یہ بات کابل میں ملک بھر کی مذہبی شخصیات کے جمعرات سے جاری تین روزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ اس اجلاس میں تین ہزار سے زائد علماء شرکت کر رہے ہیں تاکہ ملک کو درپیش قومی اتحاد کے مسئلے پر بات چیت کی جا سکے۔

طالبان کے سپریم لیڈر جنوبی شہر قندہار میں رہتے ہیں لیکن ان کے ٹھکانے کو اب بھی خفیہ رکھا جاتا ہے۔ ہیبت اللہ اخوندزادہ شاذو نادر ہی کسی اجتماع میں شرکت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں