شام کے علاقے طرطوس میں اسرائیل فوج کے فضائی حملے

دمشق (ڈیلی اردو) شامی حکام نے ہفتے کے دن کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف وزری کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

https://twitter.com/riazipour/status/1543139022784335874?t=nieKDKZ5vWeZvRIj8f14Vw&s=19

الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے طرابلس کے مغرب میں واقع طرطوس کے علاقے میں متعدد میزائل داغے۔

https://twitter.com/najlaasaadee/status/1543101309544538114?t=68tZBItq_-9s6vlj1u2PTg&s=19

شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کی وجہ سے کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیل نے شام کے اس الزام پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں