کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی گارڈن میں کے ایم سی ملازم کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم محمد کاشف سے واردات میں استعمال ہونے والے تین ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہیں۔

رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ملزم کا ایک ساتھی شاکر عرف ڈھیلا بارہ جون کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم نے 30 مئی کو کے ایم سی کے دفتر میں محکمہ انسداد تجاوزات میں تعینات کلرک محمد علی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں