شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے حملہ، سکیورٹی اہلکار زخمی، دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں افغاستان سے ہونیوالے دہشت گردوں کے ایک حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد کو اس وقت مارا گیا جب افغانستان سے دہشت گردوں نے کنجیرا اور وارگر چوکیوں کے قریب سرحدی باڑ کو توڑنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار ثاقب شدید زخمی ہوگیا جسے میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں