ٹانک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1543973408546770944?t=5M6DGtSF0vl8qheUJU787g&s=19

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ فائرنگ سے کانسٹیبل حمید شاہ اور ناہید ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار عید کے جانوروں کی خریداری کیلئے نصران گئے ہوئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

ملزمان واردات کے فرار ہوگئے جن کے گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں