عراق، شام کی سرحد پر امریکہ کے فوجی اڈے پر 2 زور دار دھماکے

بغداد/ دمشق (ڈیلی اردو/آئی این پی) عراق اور شام کی سرحد کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔

https://twitter.com/200_zoka/status/1544038872555847689?t=9H5T38dBx0AlBDEcxU1Qiw&s=19

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی سرحد کے قریب امریکہ کے فوجی اڈے العمر آئل اسکوائر میں دو زور دار دھماکے ہوئے۔ کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی نہ دھماکوں سے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں