بلوچستان: گوادر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی علاقے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈی آئی جی مکران غلام اظفر میسر اور ایس ایس پی گوادر طارق الہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے گوادر کے پہاڑی علاقہ گروک میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں راکٹ لانچرز، آر پی جی اور دیگر اسحلہ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی آئی اے پولیس انچارج خالد حسین مینگل کے مطابق نامعلوم دہشت گرد اسلحہ پہاڑی علاقے میں چھپا رکھا تھا جو تخریب کاری کے غرض سے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

خالد حسین مینگل کا کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے علاقے کو ایک بڑے تباہی سے بچا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں