بغداد (ڈیلی اردو) ایران کے صدر حسن روحانی عراق کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر آج بغداد پہنچے۔ تہران سے روانگی سے پہلے حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمسایہ ملک عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کےلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے عراق کے ساتھ خصوصی تعلقات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تہران بغداد کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔